ڈیرہ اسماعیل خان: پشاور اور جنوبی وزیرستان میں حملے، متعدد ہلاک و زخمی

0
28

آج ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ دولت ہتھالہ روڈ پر انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے جانے والے پولیس ایس پی صدر سرکل کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکہ سے اڑا دی گئی، دھماکہ میں ایس پی صدر سرکل خالد عثمان، محافظ اور ڈرائیور محفوظ رہے۔

پشاور میں پولیس تھانہ ناصر باغ چوکی جمعہ خان خوڑ پر عسکریت پسندوں کا حملہ، فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی تاہم جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

جنوبی وزیرستان سراروغہ میں ایک گھر پر ڈرون حملے سے ایک شہری جاں بحق 3 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں