جنوبی وزیرستان: ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ، پوسٹ اور ڈرون تباہ، 34 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی

0
60

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میشتہ میں ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے فوجی پوسٹ پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں پوسٹ کے اندر موجود 30 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے سیکیورٹی پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے ہتھیاروں پر بھی قبضہ کر لیا، جس میں جی تھری گنز اور دیگر سازوسامان سامان شامل ہے۔

دریں اثنا میشتہ میں فوج کی مدد کے لئے آنے والے قافلے پر بھی ٹی ٹی پی نے گھات لگا کر حملہ کر دیا جس میں 4 اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے، آخری اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کر رہی ہے جبکہ ایک چھوٹے ڈرون طیارے کو بھی عسکریت پسندوں نے مار گرایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں