لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل قتل

0
32

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیڈی پولیس کانسٹیبل ماری گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل سمن بی بی کی عمر 26 سال تھی جبکہ وہ اے آر ایف میں تعینات تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بعدازاں پولیس نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوا، نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب پارک میں تشدد کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے نوجوان کو منع کیا اور اس سے معافی مانگنے کو کہا، نوجوان نے ہوائی فائر کیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے، لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کو گولیاں ماریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں