لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کے مارے جانے کی تصدیق کردی

0
26

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اسرائیل کا حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کے بعد، حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اسرائیل فوج نے کچھ دیر قبل بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم اب حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ ہلاک ہوگئے۔ حزب اللہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

اسرائیل نے بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں