ایران نے جدید ترین میزائلوں سے اسرائیل پہ حملہ کردیا

0
25

ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ، بیروت میں سید حسن نصراللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر جنرل نیلفروشان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اسرائیل کے اندر اہم تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا ہے۔

بیان میں انتباہ کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی گئی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی کسی قسم کی حماقت کی صورت میں ہم اسرائیل کو تاریخ کا سیاہ ترین انجام دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں