کراچی: لی مارکیٹ فلیٹ سے ایک بچی اور 3 خواتین کی نعشیں برآمد

0
6

کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے ایک بچی اور 3 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، گھر کے سربراہ فاروق اور دو بیٹوں کو پولیس نے شامل تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ کراچی زینب آرکیڈ کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے ایک بچی اور 3خواتین کی لاشیں ملنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جنہیں تشدد کے بعد گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی نمایاں ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 13سالہ علینا، 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ اور 51 سالہ کی شہناز شامل ہیں
مقتولین کی چاروں نعشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں۔ مقتولین میں ماں بیٹی نواسی اور بہو شامل ہیں۔

گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا ہے کہ میں رات کو اپنی بیٹی کو چھوڑنے گیا تھا جب واپس آیاگیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اہلیہ ،بیٹی ،نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین ماہ کا بچہ پلنگ کے نیچے سے ملا۔ زیر تفتیش بیٹے بلال کے ہاتھ پر کٹ کا نشان موجود ہے، گھر سے ملنے والی چھریوں کو بھی فارنزک کیلئے بھیجا گیا ہے۔پولیس کو گھر سے ایک چھری بھی ملی ہے۔

پولیس کےمطابق قتل کی واردات میں ممکنہ طور پر چھری کا استعمال کیا گیا، کرائم سین سے ملنے والی چھری کو پانی سے دھویا گیا ہے، کرائم سین یونٹ چھرری کا جدید طریقے سے فارنزک کرے گی۔

پولیس کاکہنا ہےکہ چھری چار مرتبہ بھی دھو دی گئی ہو تب بھی پتہ چل جائے گا کہ قتل میں یہی چھری استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔

قتل کی جانے والی چاروں خواتین کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گلے میں چوٹیں اور کٹ لگنے کی وجہ سے چاروں خواتین ھلاک ہوئی ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں