خاران بازار سے دن دہاڑے ایک شخص پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء

0
7

اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے خاران بازار میں میزان بینک کے قریب سے دن دہاڑے ایک شخص کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اغواء کاروں کی گاڑی کی فوٹیج سامنے آگئی ہے تاہم انتظامیہ و پولیس بے بس ہیں۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے شخص کی شناخت عبید تگاپی کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ عبید تگاپی 2018 میں بھی پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوا تھا۔

خاران بازار ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اغواء کار ایک سیلور ٹوڈی گاڑی میں سوار نظر آرہے ہیں۔ واقعہ دن کی روشنی میں سب کے سامنے ہوا جس کے باوجود کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس و انتظامیہ کو ہاتھ پہر نہ ہلانے کے پہلے سے ہدایات جاری ہوجاتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں