امریکہ: 15 سالہ نوجوان کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

0
7

واشنگٹن میں 15 سالہ لڑکے نے گھر میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک کو زخمی کردیا ہلاک شدہ افراد میں بچے بھی شامل ہے ـ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست واشنگٹن کے علاقے  فال سٹی میں پیش آیا جہاں پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ کم عمر لڑکے نے گھر میں فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بروقت کارروائی سے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں