بھارت میں سب سے بڑا ڈرون ایئر شو، 5 عالمی اعزاز اپنے نام کرلیے

0
19

بھارت میں امراوتی ڈرون سمٹ 2024 کے ایک حصے کے طور پر سب سے بڑا ڈرون شو کیا گیا جس نے 5 گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزازات حاصل کرلیے۔

آندھرا پردیش میں ہزاروں ڈرون آسمان پر اڑائے گئے جس میں قومی پرچم، لارڈ بدھا، ایک ہوائی جہاز اور خود ایک ڈرون کی شکل سمیت مختلف شکلیں بنائی گئیں۔

یہ سب سے بڑا ڈرون شو تھا جسے امراوتی ڈرون سمٹ 2024 کے ایک حصے کے طور پر دریائے کرشنا کے کنارے پننامی گھاٹ پر منعقد کیا گیا۔

امراوتی ڈرون سمٹ کو مقامی وزیر اعلیٰ کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے طور پر منعقد کیا گیا جس میں ثقافتی پروگراموں کے ساتھ شاندار 5,500 ڈرون کے ساتھ ایئر شو کیا گیا۔

ڈرون ڈسپلے اور لیزر شو دیکھنے کے لیے دریا کے کنارے جمع ہونے والے ہزاروں زائرین کے لیے شو دیکھنے کیلئے پانچ مقامات بنائے گئے۔

سب سے بڑے ڈرون شو نے زمرہ جات کے تحت پانچ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنائے؛ سب سے بڑے سیارے کی تشکیل، سب سے بڑی لینڈ مارک تخلیق، سب سے بڑے جہاز کی تشکیل، سب سے بڑا پرچم ڈسپلے اور فضائی لوگو ڈسپلے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں