فلسطین: جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے 80 اہلکار ہلاک و زخمی

0
12

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے کم از کم 13 اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 12 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران جاری لڑائی میں مجموعی طور پر 66 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حماس کے میزائل حملوں کا نشانہ بنے ہیں ۔

دوسری جانب، اسرائیلی فورسز کی غزہ میں شدید بمباری کے نتیجے میں 58 فلسطینی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں واقع کمال عدوان اسپتال بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنا، جس سے اسپتال کے جنریٹر اور آکسیجن پلانٹ کو نقصان پہنچا۔ آکسیجن کی عدم فراہمی کے باعث آئی سی یو میں زیرعلاج دو بچے ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 3 لبنانی صحافی ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں