اسپین: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 95 افراد ہلاک

0
15

جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث 95 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق 95 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مرنے ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار کا اندازا لگانا ابھی مشکل ہے۔

طوفانی بارشوں کے باعث مکانات اور سڑکیں زیرآب آچکی ہیں، سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں