بلوچستان: دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، اموات کی تعداد 7 ہو گئی

0
10

مستونگ میں دھماکے سے اسکول کے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا جس میں 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔

دھماکے کے مزید 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 5 اسکول کے بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں