ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخاب میں اپنی ’شاندار فتح‘ کا اعلان

0
8

امریکی صدارتی الیکشن میں اہم ترین ریاستوں شمالی کیرولائنا، جارجیا اور پینسولوینیا میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں نے انھیں غیرمعمولی مینڈیٹ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیت لیا ہے۔

امریکی چینل نے یہ اعلان اہم ریاستوں پینسلوانیا اور وسکونسن میں ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے پیش نظر کیا ہے۔

فوکس نیوز نے اپنی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر لکھا، “ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہو گئے۔”

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47ویں صدر بن گئے۔

ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔

ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے ہیڈکوارٹر میں جمع ہونے والے مداحوں سے خطاب کر رتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیں غیر معمولی اور طاقتور مینڈینٹ سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا دور امریکہ کا ’سنہری دور‘ ہو گا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے یہ امریکہ کے شہریوں کی ’شاندار فتح‘ ہے۔ انھوں نے اپنی مہم کے نعرے ’آئیں امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس فتح کے بعد ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے کے قابل ہوں گے۔

ٹرمپ نے اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے تاحال انھیں مطلوبہ الیکٹورل کالج ووٹ حاصل نہیں ہو سکے لیکن وہ سات اہم ریاستوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور باقی ریاستوں میں بھی ان کی برتری کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا کہ ہم اپنے ملک کے زخم بھرنے جا رہے ہیں۔

انھوں نے سرحدوں کو ٹھیک کرنے کا عزم کیا اور مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے کسی وجہ سے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنی جیت کے اعلان کے بعد دنیا کے کئی رہنماؤں کی جانب سے انھیں مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے ٹرمپ کو ’تاریخی واپسی‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وائٹ ہاؤس میں آپ کی واپسی امریکہ اور اسرائیل کے درمیان عظیم اتحاد کی نئی شروعات ہے۔‘

نتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں برطانیہ اور امریکہ آزادی، جمہوریت اور دیگر امور میں مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مودی کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔‘‘

انہوں نے ٹرمپ کی صدارت کے گزشتہ دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں