افغانستان: ٹرمپ کی جیت سے طالبان پُراُمید امید، امریکہ سے تعلقات بہتر ہوں گے

0
9

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے ساتھ ہی طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متوازن خارجہ پالیسی کی روشنی میں وزارت کو امید ہے کہ مستقبل کی امریکی حکومت اپنے مقاصد کے حصول کے لیے حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی، تاکہ طالبان اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوسکے۔

عبدالقہار بلخی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں لکھا کہ امید ہے کہ “دونوں ممالک باہمی روابط کی روشنی میں تعلقات کا ایک نیا باب کھول سکتے ہیں۔”

بلخی نے مزید کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں ہوا تھا اور اس کے بعد 20 سالہ قبضے کا خاتمہ ہوا۔

ان کے بقول ٹرمپ سے توقع ہے کہ وہ خطے اور دنیا بالخصوص غزہ اور لبنان میں موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں