کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں 26 ہلاک، بی ایل اے نے زمہ داری قبول کرلی

0
15

ذرائع کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی فوج کے دستے پر فدائی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 26 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے مختصر بیان میں کہا ہے کہ آج صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں پاکستانی فوج کے ایک دستے پر اس وقت فدائی حملہ کیا گیا، جب وہ انفنٹری اسکول سے کورس ختم کرنے کے بعد بذریعہ جعفر ایکسپریس واپس جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں