نئی فور لین بانہال ٹنل مارچ میں کھول دی جائیگی

0
225

قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان فورلین ٹنل کے ساتھ ساتھ ٹنل سے ریلوے سٹیشن بانہال اور وانگنڈ قاضی گنڈ میں فلائی اوور اور سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ ساڑھے8 کلو میٹر لمبی قاضی گنڈ بانہال فورلین ٹنل کے دونوں طرف سے قاضی گنڈ کے وانگنڈ اور بانہال ریلوے سٹیشن بانہال تک قریب 6 کلومیٹر لمبی فورلین سڑک مکمل کرلئے گئے ہیں۔نویگْہ تعمیراتی کمپنی کو امید ہے مارچ تک فورلین ٹنل کو مکمل کرکے اسے قابلِ آمدورفت بنایا جائے گا۔ اس ٹنل سے بانہال اور قاضی گنڈکے درمیان16 کلومیٹر کی مسافت کم ہو جائے گی اور جموں جانے والے مسافروں کو اب لور منڈا، اپر منڈا، ٹول ٹیکس کراسنگ، زگ اور بانہال ٹنل تک پہنچنے کے انتہائی تکلیف دہ سفر سے چھٹکارا ملے گا۔

اتنا ہی نہیں بلکہ شیطانی نالہ اور نوگام کے درمیان پیچیدہ راستے سے بھی نجات ملے گی۔ نویگہ تعمیراتی کمپنی کے چیف منیجر منیب نے کہا کہ فورلین ٹنل اور اس کے دونوں طرف سے سڑک اور بانہال ٹول پلازہ کو دوہزار کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور ٹنل پروجیکٹ کا کام آخری مرحلے میںہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل کے دونوں طرف فورلین سڑک کا کام مکمل کیا گیا ہے اور اب دو سرنگوں پر مشتمل فورلین ٹنل کے اندر اور باہر الیکٹرک ومکینیکل کا کچھ حصہ کا کام باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانہال ریلوے سٹیشن اور فورلین ٹنل کے درمیان لامبر کے مقام پر ٹول پلازہ بھی زیر تعمیر ہے اور بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کو عوام کے نام وقف کرنے سے پہلے اسے بھی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل پروجیکٹ موجودہ جواہر ٹنل سے چار سو میٹر نیچے تعمیر کیا گیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں