مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی ہیلی کاپٹروں کی بمباری جاری،فریڈم فائٹرز نے چینی موبائل ٹاور تباہ کر دیا

0
162

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دوسرے روز بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،جبکہ اسی ضلع میں چینی موبائل ٹاور حملے سے تباہ، بی ایل ایف نے ذمہ داری قبول کر لی،ضلع پنجگور میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آپریشن کی تیاری

مقبوضہ بلوچستان کے راج دانی کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کے مطابق کل منگل کے روزضلع کیچ کے علاقوں قلاتک اور گیبن کے درمیانی پہاڑی سلسلے شورما میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے،مقامی ذرائع کے مطابق شورما کور(ندی) پر ایک ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مقامی لوگ اس ڈیم کے بنانے کی مخالفت بھی کر چکے ہیں۔

آج بروز بدھ بھی شپ ہیلی کاپٹروں نے قلاتک اور گیبن کے درمیانی پہاڑی سلسلے شورما میں کل سے جاری آپریشن کو مزیدپھیلا دیا ہے اور زمینی فوج مذکورہ پہاڑی سلسلوں میں داخل ہونے کے ساتھ پہاڑی سلسلوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز بھی اُتارئے گئے اور آج بھی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی۔

دوسری جانب ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور آرمی کیمپ میں مزید گن شپ ہیلی کاپٹر خضدار سے پہنچے ہیں اور آج دن بھر چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بالگتر،گچک پہاڑی سلسلوں پر نیچی پروازیں کی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سی پیک روٹ پر قائم زونگ کے موبائل ٹاور کو مسلح افراد نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سی پیک کے اس روٹ پر ہر8 کلومیٹر پر یو فون اور زونگ نیٹ ورک کے ٹاور لگانے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے،۔تجزیہ نگار کے مطابق ان بلوچ آبادی والے علاقوں میں نیٹ ورک کئی سالوں سے نہیں ہے جبکہ سی پیک روٹ پر ان ٹاور کا مقصد بلوچ سرمچاروں پر سخت نظر رکھنا اور ریاست اپنے مخبروں کی نیٹ ورک کو مظبوط کرنا چاہتا ہے،۔
تاہم اس حملے کی ذمہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے قبول کر لی ہے اور تنبیہہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سامراجی منصوبہ کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں