پاکستان: بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا حکومت سے مزاکرات ناکام،دھرنا جاری

0
109

اسلام آبادڈی چوک پر دھرنا جاری،بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی پاکستانی وزیر داخلہ سے مزاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین سے مریم نواز کی ملاقات کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات ہوئی۔ بھر پور تعاون کی پیش کش کی تاہم انہوں نے لاپتہ افراد کے واپسی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔
شیخ رشید سے ملاقات کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

اس وقت حکومتی نمائندگان بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی مذاکرات جاری ہے تاہم تاحال مظاہرین اور حکومتی نمائندوں کے درمیان کسی بات اتفاق نہیں ہوسکی ہے۔

لاپتہ شبیر بلوچ کی بہن سیما بلوچ جو دھرنے میں شامل ہیں اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
مزاکرات کے نام پر دھوکے اب ہمیں نہ تسلی دیتے ہیں اور نہ ہی پیچھے دھکیلتے ہیں،کل رات مزاکرات کے نام پر جو کچھ بھی ہوا وہ آخر تک ناکام رہا۔ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم وزیرِ اعظم سے مل کر اْن کی پختہ یقین دہانی پر ہی اْٹھیں گے تو اس پر کوئی دو رائے نہ ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں