پاکستانی مقبوضہ کشمیر: محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج جاری

0
170

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں محکمہ صحت کے ملازمین کے احتجاج جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت ضلع باغ کے ملازمین کا احتجاج بھی آج 9 روز سے 2 گھنٹہ روزانہ جاری ہے۔ پانچ مارچ تک مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال کا اعلان

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن باغ کے صدر سردار افتخار مغل نے کی جبکہ چیئرمین ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن باغ سید انیس گردیزی مہمان خصوصی تھے۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کل کی احتجاجی ریلی کی کامیابی پر محکمہ صحت باغ کے جملہ ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیااور کہا کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ اْنکے علاوہ خان نشادر، کامران مغل، سید جرار شاہ، اعجاز ماگرے، راشد منہاس، چوہدری منور، وسیم بیگ، ضمیر شاہ، نوید کھوکھر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت فلفور مسائیل حل کر کے نوٹیفکیشن جاری کرے مقررین نے خطاب کے دوران باغ کے سب صحافی حضرات کا بھی بہترین کیوریج دینے پر شکریہ ادا کیا اور کل صبح سکیورٹی گارڈ ڈی ایچ کیو باغ کے ساتھ جو واقع پیش آیا اس کی پرزور مذمت کی اور ڈی سی باغ، ایس پی باغ، پولیس باغ کو بھی بروقت کارروائی کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

مقریرین نے کہا کہ ہم آپنی ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں