تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ماہ کے حملوں کے رپورٹ جاری کردی

0
491

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے چینل پر رواں سال کے دوسرے مہینے (فروری) میں ہونے والے حملوں کی تفصیل جاری کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کل 16 حملے کیے گئے جن میں چار بڑے حملے بھی شامل تھے اور ان میں سو سے زائد مختلف اداروں کے سیکیورٹی فورسز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حملے شمالی و جنوبی وزیرستان، بلوچستان، دیر، مہمند و باجوڑ ایجنسی اور بنوں میں کیے گئے ہیں ۔

رپورٹ میں پاک فوج کی ایک گاڑی اور چوکیوں کی تباہی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج سے مختلف قسم کے اسلحے بھی ہتھیانے کی خبر دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور ایف سی پر دو بڑے حملے ہوئے تھے جس میں درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی پاک فوج کے ایک چھاپے کو ناکام بناتے ہوئے شدت پسندوں نے گھات لگاکر حملہ کیا جس میں 30 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹی ٹی پی نے اس نوعیت کی ایک رپورٹ میں 17 حملوں کا دعویٰ کیا تھا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں