مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز نے 5 زیرِ حراست افراد کو قتل کردیا،مزید دو لاشیں برآمد

0
109

پاکستان کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں جعلی مقابلے میں پانچ افراد کو قتل کردیا۔ جبکہ مقبوضہ بلوچستان میں مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ افراد کی لاشیں ضلع آواران اور ضلع نصیر آباد سے برآمد ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قتل کیے جانیوالے تمام پانچوں افراد پہلے ہی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے تحویل میں تھے جنہیں گذشتہ روز بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کے ارکان قرار دیکر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

رواں سال 18 جنوری کو دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پاکستانی فورسز ایگل اسکواڈ نے دوران چیکنگ دو افراد سمیع اللہ پرکانی اور جمیل احمد پرکانی کو گرفتار کرنے کے بعد سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا تھا۔ ایگل فورس نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ افراد سے دستی بم برآمد کیے گئے۔ذرائع نے بتایا قتل کیے جانے والے دیگر تین افراد عارف مری اس کا کزن یوسف مری شامل جن کا بنیادی تعلق بولان کے علاقے جھالڑی اور تیسرا شخص شاہ نظر ہیں۔ مذکورہ افراد کو بھی دوران آپریشن حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد ان کے حوالے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی تھی۔

بلوچستان میں اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اگست 2020 میں اسی نوعیت ایک واقعہ راجن پور میں پیش آیا جہاں پولیس نے پانچ افراد کے جھڑپ میں مارے جانے کا دعویٰ کیا بعد ازاں بلوچ سیاسی جماعتوں نے پولیس دعووں کو مسترد کردیا تھا۔

اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ اکتوبر 2015 میں پیش آیا جہاں پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا کہ بلوچ مسلح تنظیم کے دو ارکان شفقت رودینی اور ابراہیم نیچاری کو کاروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ مذکورہ افراد سے دوران حراست بیان لیکر اس وقت کے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے موجودگی میں کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سامنے پیش کیا گیا بعدازاں مذکورہ افراد سمیت ایک اور شخص مستونگ کے علاقے کانک میں کلی کنڈاوا قتل کر کے جھڑپ کا نام دیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مارے جانے والے افراد کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے تھا تاہم بی ایل اے کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران اور ضلع نصیر آباد سے برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے گیشکور لال جان بازار سے ایک ضعیف العمر شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت قادر ولد پیرک سکنہ گشانک آواران کے نام سے ہوئی ہے۔
ضلع نصیر آباد میں پولیس تھانہ نوتال کو موضع کپرانی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ مذکورہ شخص کی لاش سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں شناخت کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم ہلاکتوں کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں