مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج نے 6 خواتین اور بچوں کو لاپتہ کردیا

0
338

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن چھ خواتین اور بچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔کاہان میں سْری شامیر کے علاقے میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن گھروں پر چھاپے مارے جہاں تین خواتین اور تین بچوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ علاقہ اور گھر تاحال فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں جس کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
کاہان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں