مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوجی آپریشن جاری،کئی افراد آرمی کیمپ منتقل

0
116

مقبوضہ بلوچستان کے دو اضلاع میں پاکستانی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔جھاؤ میں فوجی آپریشن ایک درجن سے زائد افراد آرمی کیمپ منتقل، جبکہ گومازی میں فوجی آپریشن ایک شخص لاپتہ،عوام سڑکوں پر۔

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن درجن سے زائد افراد کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔جھاؤ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جھاؤ چھبی میں فورسز نے دوران آپریشن گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ عورتوں کو بھی تشدد کانشانہ بنایا اور موبائل چین لیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک درجن سے زاہد افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انکوآرمی کیمپ کوہڑو منتقل کردیا گیا ہے،فورسز کی زیر حراست افراد کی شناخت انضمام ولد رحیم بخش ، ظریف ولد یعقوب ،امام بخش ولد قادربخش، امتیاز ولد امام بخش، سلام ولد امام بخش، درویش ولد عبداللہ، رفیق ولد درویش، زباد محمد بخش کو بیٹوں سمیت زاکر ولد محمد بخش اور حکیم ، ناصر ولد غلام محمدسے ہوئے۔

گزشتہ رات گومازی میں پاکستانی فوج کا آپریشن،ایک شخص حراست بعد آرمی کیمپ منتقل،خواتین و بچوں پر تشدد کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کی گئی،عوام کی جانب سے آج بروز جمعرات آرمی کیمپ کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گومازی میں پاکستانی فوج نے دھاوا بول کر شنکن بازار سے امین اللہ ولد مولابخش کو اغوا
کرنے کے ساتھ گومازی کے بازار میں بھی کئی گھروں میں دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام افراد کے موبائل چھین کر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ریاستی بربریت کے خلاف آج جمعرات کے روز گومازی میں عوام کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں