مقبوضہ بلوچستان: بی ایل ایف اور بی ایل اے نے پاکستانی فورسز پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

0
252

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مشکے میں اور بلوچ لبریشن آرمی نے تربت میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پیر کی رات نو بجے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں گجر آرمی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، گجر کالج میں قائم آرمی کیمپ کے مین دو مورچے حملے میں تباہ ہوئے جبکہ کیمپ کے اندر بھی راکٹ داغے گئے،اس حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جبکہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب آبسر پل پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں