پاکستان: منظور پشتین اور محسن داوڑ فورسز ہاتھوں اغوا

0
100

اسلام آباد کی جانب پشتون لانگ مارچ کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں گذشتہ کئی روز سے بنوں جانی خیل میں لاشوں کے ہمراہ دھرنا دینے کے بعد لوگ احتجاجی ریلی کی شکل میں اسلام آباد کے طرف پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہے۔ لانگ مارچ میں شریک پشتون تحفط مومنٹ کے رہنماء منظور پشتین اور ایم این اے محسن داوڑ کے قافلے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ایم این اے محسن داوڑ کو خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک جبکہ پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین کو کوہاٹ پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔پی ٹی ایم رہنماء چند روز قبل جانی خیل میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔ مظاہرین بذریعہ روڈ اسلام آباد کے طرف پیدل لانگ کررہے ہیں۔

مظاہرین و پولیس میں کئی مقامات پر جھڑپوں کے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظاہرین کے مطابق پولیس کے جانب سے اسلام آباد کے طرف جانے والے رستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین پر تشدد و انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔یاد رہے 21 مارچ کو خیبر پختونخواہ کے علاقے بنو جانی خیل سے چار بچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی تھی جس کے بعد سے بچوں کے لواحقین اور پشتون تنظیموں کے جانب لاشوں کے ہمراہ جانی خیل میں احتجاجی دھرنا جاری تھا تاہم آج دھرنا مظاہرین اسلام کے طرف مارچ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں