جھوٹے الزامات لگانے سے پی ٹی ایم پے کوئی فرق نہیں پڑیگا , منظور پشتین

0
90

جھوٹے الزامات لگانے سے نہ پی ٹی ایم کو پہلے کوئی فرق پڑا ہے اور نہ آئیندہ پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بحالی تحریک (پی ڈی ایم) کے سربراہ کی اس قدر جمہور مخالف بیان پر افسوس ہی کرسکتے ہیں۔

منظور پشتین نے کہا کہ پی ٹی ایم دہشتگردی مخالف تحریک ہے، دہشتگرد نواز ذہنیت پی ٹی ایم کی مخالفت ہی کرینگے۔

واضح رہے کہ منظور پشتین نے یہ بیان گذشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن کے اس بیان کے تناظر میں دیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے دوران پریس کانفرنس پی ٹی ایم کو انتہاء پسند قوم پرست اور دہشتگرد تنظیم کہا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف شدید گم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس متعلق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء و قومی اسمبلی کے ممبر محسن داوڑ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ یہ بے شرمی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم نے خڑ کمر نسل کشی اور علی وزیر، و دیگر افراد کے قید و بند کے باوجود تشدد کا سہارا نہیں لیا۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مولانا کو یہ بتانا چاہیے کہ اس کے جلسوں میں کیوں طالبان کے جھنڈے بلند ہوتے ہیں؟ وہ پی ٹی ایم سے نفرت کرتا ہے کیونکہ وہ اسے پشتونوں کا خون دوبارہ فروخت کرنے نہیں دے گا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں