کشمیر فورسز نے دو مذہبی شدت پسندوں کوہلاک کر دیا

0
77

کشمیر فورسز نے پاکستانی پشت پناہی میں پھلنے والے دو مذہبی دہشتگردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔

شوپیان ضلع ہیڈ کوارٹر کے تحصیل امام صاحب میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان پیر کی سہ پہر لڑائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مسلح تصادم آرائی کے آغاز کیساتھ ہی ضلع میں موبائل انٹر نیٹ سروس بند کی گئی۔یہ ماہ رمضان میں پہلی مسلح جھڑپ ہے۔پولیس کے مطابق بعد دوپہر انہیں زی پورہ امام صاحب نامی گاؤں میں کم سے کم 2دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے فوراً بعد34آر آراور178سی آر پی ایف کی مدد حاصل کی گئی اور گاؤں کا محاصرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کی توجہ ایک مخصوص بستی پر رکھی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کا شبہ تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک مکان میں دہشت گرد چھپے بیٹھے تھے، جنہیں سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں جب آپریشن شروع کیا گیا تو دہشت گردوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی۔ اسکے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا، جس کے دوران شام سے قبل پہلے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا اور بعد میں دوسرا بھی مارا گیا۔انکی تحویل سے ایک اے کے47 رائفل اور ایک پستول بر آمد کیا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردپہلے ایک میوہ باغ میں تھے اور جب فورسز نے ناکہ بندی کی تو وہ ایک مکان میں چھپنے کی کوشش کرنے لگے لیکن گولیوں کے تبادلے کے دوران ہی وہ مکان سے باہر آئے، جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا جس کے دوران دونوں دہشت گردوں مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت عامر احمد بٹ ساکن ملی بگ امام صاحب شوپیان اور سبزار احمد ساکن سہہ پورہ کولگام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ افراد گزشتہ ڈیڑھ سال سے غائب تھے اور پاکستان کی مذہبی شدت پسند گرؤہ میں شامل ہونے کے بعد وہاں سے ٹرینگ کے بعد کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں