پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں الیکشن پلان جاری کر دیا گیا

0
98

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں پاکستانی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2021کیلئے ایکشن پلان جاری کر دیا ہے،واضع رہے کہ مقامی رہنما کشمیر میں پاکستانی مداخلت کے سخت خلاف ہیں اور انکے مطابق الےکشن صرف برائے نام کے ہیں بلکہ اسلام آباد میں تمام فیصلے ہوتے ہیں ۔

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں پاکستانی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2021کیلئے ایکشن پلان جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی پارٹیوں کی رجسٹریشن 15مئی تک کی جائے گی،مئی کے آخر تک انتخابی فہرستیں پرنٹ کی جائیں گی اوراس دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے ۔

جون میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اورانتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جائے گا ۔ ریٹرننگ آفیسر صاحبان تقرری کے فوری بعد حلقہ وائز پولنگ سکیم مرتب کر کے کمیشن یا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بغرض منظوری پیش کریں گے ۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے تیار کردہ پولنگ سکیم سے متاثرہ کوئی بھی شخص ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپیل دائر کر سکتا ہے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کے خلاف دوسری اپیل کمیشن کے پاس دائر کر سکتا ہے ۔ پولنگ والے دن سے کم از کم پندرہ دن قبل حتمی پولنگ سکیم سرکاری گزٹ میں شاءع کرنا ہوگی ۔

جولائی میں الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواران کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ، بیلٹ پیپر کی طباعت کی جائے گی اور انتخابات میں سکیورٹی فورسز کو تعےنات کیا جائے گا ۔ جولائی میں ہی بمطابق شیڈول انتخابات ہوں گے ۔ الیکشن کے بعد دائر ہونے والی الیکشن پٹیشنز کی سماعت کے لیے چیف الیکشن کمشنر،چیف جسٹس عدالت العالیہ کی مشاورت سے مطابق قانون الیکشن ٹریبونل کا تقرر کریں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم اس سلسلہ میں عدالت میں رٹ پٹیشن زیر کار ہیں اور عدالت کے فیصلہ کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں