مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج پر ضلع کیچ میں یکے بعد دو حملے بی ایل ایف نے ذمہ داری قبول کر لی

0
138

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں منگل اور بدھ کے روز پاکستانی فوج پر حملے کیے گئے،حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی ہے۔

بدھ کی شام 6:45 منٹ پر سرمچاروں نے ضلع کیچ میں دشت کے علاقے پٹوک میں قائم فوجی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک۔ جبکہ منگل کی شام7 بجکر پچاس منٹ پر بلوچ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سینما چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔
ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے لیا ہے، انہوں نے میڈیا میں جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ
بلوچ نے قوم سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ فوجی چوکیوں،کیمپس،فوجی قافلوں سے دور رہیں ہمارے سرمچار دشمن فورسز کو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں