مقبوضہ بلوچستان:گوادر میں چینی کمپنی کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ، ایک ہلاک

0
100

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک کا حب کہلانے والا گوادر شہر میں چینی کمپنی پر معمور سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔آمد ہ اطلاعات کے مطابق گوادرشہر میں گذشتہ رات ساڈھے بارہ بجے شمبے سماعیل وارڈکے قندیل چوک کے قریب چائنہ کمپنی کے انجنئیروں اورمزدوروں کے سکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہاں چینی کنسٹرکشن کمپنی سے وابستہ افراد کی رہائش ہے۔اور وہ گوادر فری زون پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں