مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ میں آبادی پر پاکستانی بمباری،ڈرون سے فلم برداری

0
230

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے ایک گاؤں پر کئی مارٹر کے گولے داغے،مسجد کو نقصان پہنچنے سمیت لوگ زخمی۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے تمپ کے گاؤں نذر آباد میں گھروں پر مارٹر گولے داغے گئے اور گھروں کے اندر فلم برداری کے لیے ڈرون استعمال کیے۔

آبادی پر داغے گئے 2 راکٹ عیدگاہ کے قریب مسجد پر گرے جس سے مسجد کی دیوار، وضوخانہ، پانی کی ٹینکی، پائپ لائن اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا۔

جبکہ دو راکٹ غلام نبی ولد رسول محمد نامی شخص کے گھر کے صحن سے 15 فٹ کے فاصلے پر گرے، صحن میں لوگ سوئے ہوئے تھے جو بال بال بچ گئے، کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں مگر قریب کے کجھوراور آم کے درخت جل گئے۔

تمپ آزادی پسند رہنما بانک کریمہ بلوچ کا آبادی گاؤں ہے جسے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے کینڈا میں قتل کیا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے قبل بھی پاکستانی فوج آبادیوں پر فائرنگ کے ساتھ مارٹر گولے فائر کرتی ہے اور ایسے واقعات میں کئی افراد جابحق ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں