مقبوضہ بلوچستان: عید کے روز بھی پاکستانی فوج کی سول آبادی پر بمباری،ایک لاش برآمد

0
31

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ و بمباری عید کے روز بھی جاری ہے۔ جبکہ ضلع پنجگور سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

ضلع آواران سے ہمارے نمائندے کے مطابق عید کے روز علی الصبح پانچ پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے پہاڑی علاقوں میں شیلنگ و بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

وادی مشکے میں کل سے پاکستانی زمینی فوج کی زمینی آپریشن کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے، دھماکوں سے پورا علاقہ گھونج رہا ہے۔ کل بروز بدھ پاکستانی زمینی فوج نے کوہ اسپیت،پتندر و گرد نواع میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ بھی کی ہے۔ آج جمعرات عیدکے روز پاکستانی فوج کی مزید زمینی دستے کوہ اسپیت،پتندر کی جانب روانہ ہوئے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر علی الصبح سے پہاڑی علاقوں میں شیلنگ کے ساتھ بمباری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں عید منائی جا رہی ہے مگر مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی شدت پسند اسلامی فوج کی آپریشن عید کے روز بھی جاری ہے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسکی شناخت مجاہد ولد زباد سکنہ خدابادان کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر فورسز ہاتھوں لاپتہ افراد کی مسخ لاشیں ملتی ہیں،تاہم مذکورہ لاش کے بارے میں معلومات تاحال سامنے نہ آ سکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں