مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوجی آپریشنز جاری،9 افراد لاپتہ،قدرتی جنگلات نذر آتش

0
158

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے،ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے 9 افراد کو پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

جبکہ آواران،مشکے، واشک،پنجگور گچک میں پاکستانی فوج کی آپریشنز میں شدت پیر کی صبح دیکھنے میں آئی جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف علاقوں میں بمباری کے ساتھ تمام جنگلات کو نذر آتش کر دیا ہے
مزید اطلاعات کے مطابق آواران دراسکی اور پسہیل میں تین ہیلی کاپٹروں نے پیر کے ساتھ اور منگل کی صبح بھی شیلنگ بھی کی ہے۔

ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے 9 افراد کو پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے
تحصیل تمپ کے علاقے گومازی سے پاکستانی فورسز نے9 افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے،فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت1۔ کفا ولد سیٹھ علی2۔ زبیر ولد داد محمد 3۔ الطاف ولد سبزل4۔ افضل ولد سبزل5۔ مسلم ولد علی6۔ احسان ولد حمید7۔عمران ولد نادل قومی8۔ تلال ولد شہید دوست محمد 9۔نائک ولد داد محمد سے ہوئے۔

تمپ و گرد نواع میں میں عید کے پہلے روز سے پاکستانی فوج جارحانہ کارروائیوں میں مصروف ہے اور اب تک درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے اہم ندیوں اور پہاڑوں میں فوجی آپریشن میں شدت پیرکی صبح لائی گئی۔اطلاع کے مطابق مشکے کے مشہور ندیتنک،اور اس میں بہنے والے بیسیوں ندی نالوں کے قدرتی جنگلات مزری، گز، پتک، اور دوسرے جنگلات فوجی بربریت میں جلائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ دریا ئے تنک کو مشکے سے لیکر واشک ٹوبہ اور پنجگور گچک تک مکمل آگ لگائی گئی ہے۔اسی طرح آواران کے مشہور دریا دراسکی جو آواران کو پنجگور سے ملاتی ہے اس میں گرنے والے مشہور ندیوں،پسہیل،ہت ہیل،آعظو، اور گنی کے تمام جنگلی حیات،پنجگور گچک کے مشہور ندیوں پینکلانچ،جوان تاک،سمیت دوسرے ندی نالوں میں موجود قیمتی درخت گن،زیتون اور مزری (پھیش) کے جنگلات جلا ئے جار ہے ہیں۔مجموعی طورپر ہم کہہ سکتے ہیں کہ لاکھوں پودے درخت جلائے گئے ہیں۔اور ان میں موجود جنگلی جانور، خاص کر پگ(مقامی زبان میں ھوک کہتے ہیں)اور سینکر بھی ہزاروں کی تعداد میں جل گئے ہیں۔واضح رہے کی ان علاقوں کے جنگلات پگ کے مسکن کیلے مشہور ہیں۔اور ان ہی جنگلات میں یہ جانور سینکڑوں سالوں سے رہتے چلے آرہے ہیں جن کے زندگی کا خاتمہ آج پاکستانی فوج کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں