مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی اسلامی شدت پسند ڈیتھ اسکواڈ نے بھتہ نہ دینے پر ہندو تاجر اشوک کمار کو قتل کر دیا
اشوک کمار کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں آج صبح 10 بجے بدنام زمانہ اسلامی شدت پسند شفیق مینگل کی ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کر کے قتل کیا، لوگوں کا احتجاج کراچی ٹو کوئٹہ شاہرہ کوبلاک کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح وڈھ بازار میں بھتہ نہ دینے پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ہندوتاجر اشوک کمار ولد منوج مل کو زخمی کردیا،واقعہ کے بعد ہندو تاجر کو تشویشناک حالت میں میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقع کے خلاف مقامی تاجروں نے احتجاجا کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اشوک کمار کے قاتلوں کے کے گرفتاری و وڈھ میں ہندو سمیت دیگر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق شفیق مینگل کی اسلامی شدت پسند ڈیتھ اسکواڈ گروپ سے ہے۔یاد رہے ضلع خضدار میں اس سے قبل بھی بھتہ نہ دینے کے صورت میں تاجروں کے قتل کے واقعات رونماء ہوئے ہیں خضدار و گرد نواح میں اس سے قبل ہندو تاجروں کو اغواء کرکے تاوان وصولی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔