پاکستانی زیر قبضہ کشمیر : بدنام زمانہ جنرل حمید گل کے بیٹے کی پارٹی رجسٹر

0
264

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اسلامی شدت پسند،لینڈ مافیا،ڈرگ ٹریفکرعبداللہ گل کی پارٹی رجسٹر ہو گئی ہے۔
پاکستانی زیرِ انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے الیکشن کمیشن نے تین مزید پارٹیوں کی رجسٹریشن کر دی ہے. ان پارٹیوں میں تیسرا نام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔یہ تحریک جوانان پاکستان کی کشمیری شاخ ہے جسے بطور پارٹی رجسٹر کیا گیا ہے۔

تحریک جوانان پاکستان سابق ڈی جی آئی ایس آئی، افغان اور کشمیر ‘جہاد’ کے سرخیل بدنام زمانہ جنرل(ر) حمید گل کا گروہ ہے جسکی سربراہی انکے صاحبزادے عبداللہ کرتے ہیں، یہ عبداللہ گل پاکستان میں قبضہ مافیا، چوری کی گاڑیوں سمیت مختلف جرائم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں،۔ کہا جا رہا ہے کہ آئی ایس آئی اور فوج کا خاص آشیر باد عبداللہ گل کو حاصل ہے،یہ گرؤہ ہندوستانی کشمیر میں اسلحے سپلائی سمیت منشیات کا سب سے بڑا سپلائر ہونے کے ساتھ وہاں دہشت گردوں کی سپلائی کا کام بھی کر تی ہے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اس گروہ کی بنیاد بھی راولپنڈی اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی وغیرہ میں اسی جرائم پیشہ گروہ کے ہرکاروں کے طور پر کام کرنے والوں نے ہی رکھی تھی، اس وقت اس گروہ کے سربراہ عرفان اشرف نامی ہیں جو ماضی میں ایک قوم پرست جماعت کے طلبہ ونگ کے ساتھ تھے اور گھریلو مالی حیثیت بھی درمیانی تھی، کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد تک پراپرٹی، نان کسٹم، چوری کی گاڑیوں، اسلحے اور منشیات کا کاروبار کرنے والے انکے بھرپور حمایتی یعنی انکے گروہ کے کارندے ہیں، خود ایک کالے دھن کے مالک کے چینل میں اینکر ہیں اور اکثر سرکاری ڈبل ڈور پر سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

محض ایک دو کاروباری نوجوانوں کے علاوہ یہاں بھی منشیات سے اسلحہ فروشوں تک انکے اس گروہ کے کارندے ہیں، پاکستانی فوج کے سب سے بڑے حمایتی کے طور پر اکثر پاکستانی فوج کی ترجمانی کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیوز بھی جاری کرتے رہتے ہیں، حلقہ ایل اے انیس پونچھ تین سے الیکشن لڑنے کہ تیاری کر رہے ہیں اور یہ دعوے بھی سامنے آرہے ہیں کہ جن مقتدر حلقوں کی ایماء پر وہ یہ سب کرتے ہیں وہی انکے الیکشن لڑنے کیلئے ابتدائی بھاری اخراجات کے راستے بھی بنا کر دے رہے ہیں اور تحریک انصاف سمیت کچھ جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کے طور انہیں سامنے لایا جا رہا ہے،۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں