سندھ:بحریہ ٹاون کیس میں گرفتار کارکنوں کو رہا نہیں کیا گیا تو سندھ پنجاب بارڈر بند کریں گے، سندھ ایکشن کمیٹی

0
88

پاکستان کے صوبے سندھ میں سندھ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر صنعان قریشی سمیت دیگر ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سندھ پنجاب بارڈر بند کریں گے۔

دوسری طرف سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صنعان قریشی سمیت تمام گرفتار سیاسی کارکنان کی رہائی کے لیے 9 جون کو سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گاؤں میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انھوں نے اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا پی پی سرکار سن لے کے ان کے قائم کیے گئے جھوٹے کیس اور ان کا جبر سندھی عوام کو نہیں جھکا سکتے سندھ میں سیاسی جدوجہد میں اس بھی زیادہ تیزی آئے گی۔انھوں نے کہا بحریہ ٹاؤن کے نام پر سندھ کو مٹانے کے منصوبے قبول نہیں۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مسلے پر بڑی تعداد میں سندھی اور بلوچ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں