مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز نے تربت سے کئی افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کر دیا

0
116

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز اور آج ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے مرکزی شہر میں گذشتہ روز سے اب تک مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور چھاپوں کے دوران ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ لوگوں کو ڈنک، بہمن، گوگدان اور ڈگاری کہن کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چھاپوں کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

ایک مقامی ذرائع کے مطابق سوراپ پل پر ناکہ بندی اور تلاشی کے دوران ندی میں نہاتے ہوئے چار کمسن بچوں کو بھی اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے،تاہم لاپتہ ہونے والوں کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ کل تربت شہر میں ایک حملے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا جسکی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی،اسکے بعد فورسز نے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا اور تاحال آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں