مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز نے چار افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کر دیا ہے

0
159

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے،جبکہ ضلع کیچ سے ایک شخص کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کرنے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کی ہے۔

راجدنی کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام سے تین افراد منظور ولد غنی خان لانگانی، بوزو خان ولد نذر علی لانگانی اور نبل جتوئی کو حراست میں لاکر لاپتہ کردیا۔لاپتہ بوزو خان ہزار گنجی میں دکانداری کرتا تھا جبکہ نبل جتوئی چوکیداری کرتا تھا۔بوزو خان کو اس سے قبل بھی ہرنائی سے ان کے بھائی میرا خان کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا تھا جن کو پانچ سال بعد رہا گیا جبکہ ان کا بھائی رہا نہیں ہوسکا تھا تاہم بوزا خان کو ایک دفعہ پھر لاپتہ کیا گیا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے کولواہ پاکستانی فوج نے دوران آپریشن ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کرنے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کر کے دو لاکھ نقدی،تین اونٹ اپنے ساتھ لے گئے۔
کولواہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق16 جون کو پاکستانی فوج نے کولواہ سگگ میں آپریشن کرکے سنگاس ولد جمعہ کو اْٹھا کرکے اپنے کیمپ لے گیا جو ابھی تک لاپتہ ہے۔دوران آپریشن فورسز نے حیر محمد ولد لقمان کو تشددکرنے کے بعد اْن کی تین اْونٹ، دو لاکھ نقد چوری کر کے گھر کو جلا ڈالا اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں