مقبوضہ کشمیر: ڈاکٹر غلام عباس آبائی قبرستان میں سپرد خاک

0
276

ڈاکٹر عباس اپنے نظریات اور جدوجہد کی بنیاد پر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے.معروف آزادی پسند، بین المذاہب ہم آہنگی کے علمدار ڈاکٹر غلام عباس کو کوٹلی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

معروف آزادی پسند، بین المذاہب ہم آہنگی اور ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی کے علمبردار دانشور ڈاکٹر غلام عباس کو پاکستانی مقبوضہ آزا د جموں کشمیر کے علاقے کوٹلی میں گزشتہ روز گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔

کینیڈا میں مقیم ڈاکٹر غلام عباس حال ہی میں اپنے والد صاحب کی وفات پر کینیڈا سے کوٹلی آئے تھے،ڈاکٹر غلام عباس زندگی بھر اپنے سیاسی نظریات پر قائم رہے.،کشمیری نوجوانوں نے کہا ہے کہ علم اور دلیل کی بنیاد پر کھل کر بات کرنے والے شخص کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت فعل ہے،ڈاکٹر عباس اپنے نظریات اور جدوجہد کی بنیاد پر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بزدل قاتلوں اور ان کے حامیوں کے مقدر میں رسوائی رہے گی۔

ڈاکٹر غلام عباس کو کوٹلی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا. ان کے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
آزادی،امن اور بھائی چارے کے قیام کیلئے سرگرم ڈاکٹر غلام عباس کو گزشتہ روزنامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا. دہشتگردی کی اس واردات میں ملوث مجرموں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے.۔ مقامی رہنماؤں کے مطابق پاکستانی بد نام زمانہ خفیہ ادارہ آئی آیس آئی اس قتل میں ملوث ہے،اس لیے ڈاکٹر غلام عباس قابض پاکستان کے مخالف ہونے کے ساتھ کشمیری کی آزادی کے مظبوط آواز تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں