الیکشن کمیشن میں وہی پارٹیاں رجسٹرڈ ہو سکتی ہیں جو الحاق پاکستان کی حامی ہیں,جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

0
201

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈھوک کالا خان میں مظفرآباد اور باغ کے نوجوانوں سے مرکزی رہنما جے کے پی این پی حبیب الرحمان کی ملاقات ۔ ملاقات میں جموں کشمیر پی این پی کے یوتھ ونگ جے کے پی این وائی ایل کے رہنما کامریڈ مرذوق افضال. وحید ، عدنان ، کامریڈ طاہر ، و دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

حبیب الرحمان نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن اپنی دھرتی سے لگن ہی ہمیں اس کھٹن زادہ معاشرے سے نکال سکتی ہے ۔ اس تعفن زادہ معاشرے میں اگر انقلاب کے لئے کام کرنا ہے تو اپنی مٹی سے جڑت پیدا کرنا ہوگی۔ انھوں نے گفتگو کے دوران نام نہاد آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن کے بارۓ میں کہا کہ میں ہم بطور جے کے پی این پی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن غاصب ملک پاکستان کی طرف سے اپنے دلالوں کی مدد سے الیکشن کمیشن میں ایسے قوانین بنائے گے ہیں۔ جن کے تحت ہماری پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی جو کہ ظلم ہے ہم ایسے ہر قانون کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ جو ہماری تباہی و بربادی کا سامان کرے ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں وہی پارٹیاں رجسٹرڈ ہو سکتی ہیں جو الحاق پاکستان کی حامی ہیں ۔

جبکہ اپنے زیرِ قبضہ حصے پر اس طرح کے قانون بنا کہ پابند کر رہا ہے کہ آزادی پسند الیکشن میں حصہ ہی نہ لے سکیں ۔ جو کہ دوہرا معیار ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ اور یہ بات بالکل سمجھ سے بالا ہے کہ غاصب ملک پاکستان آزادی پسندوں پہ پابندیاں لگا کہ آپنا موقف کہاں ثابت کرے گا۔ جہاں یہ ثابت ہوسکے کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی حکومت اس دوہرے معیار کے تحت اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتی ہے اور کشمیر کے وسائل کی لوٹ گھسوٹ جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ آج کے نوجوان کو ان گمبھیر مسائل کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ اور ایسے قانون کی بھرپور مزمت کرنا ہوگی ۔ کیونکہ ایسے بہیودہ قانون ہماری آزاد سلب کرنے اور ہماری تباہی اور بربادی کا ساماں کرتے ہیں ہمیں جگہ جگہ محلے محلے جاکہ عوام کو بتانا ہوگا ہمارا غاصب کتنی پلاننگ سے ہمارے وسائل کو لوٹ گھسوٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور کتنی چلاکی و عیاری سے اپنی دلالوں پہ مشتمل ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کی جاتی ہے جس کے زریعہ عوام کو لوٹا جاتا ہے ۔ ترقیاتی کام ہونا تو دور کی بات وہاں کا نوجوان عرب یورپ و پاکستان میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اسی نوجوان کو ایک انقلابی نظریہ سے لیس کر کہ اپنی منزل کی جانب بڑنا ہوگا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں