مقبوضہ کشمیر:وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکی کشمیر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

0
120

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں موجود الیکشن کمیشن حکام نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی اس وقت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات سے قبل انتخابی جلسوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔

جمعے کو الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر ورائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کشمیر میں انتخابی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کشمیر کے انتخابات میں دانستہ طور پر منفی انداز میں متاثر کر رہے ہیں اور اس کی پاداش میں انھیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ’انتخابی مہم اور جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے ’افعال کی وجہ سے نہ صرف امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے بلکہ انسانی جانوں کے ضیائع کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔‘

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار تابندہ کوکب کے مطابق بدھ کے روز علی امین کے قافلے کو ایک مقامی شخص کی جانب سے کھن بندو کے مقام پر روکنے اور پھر وہاں پہاڑ پر موجود کچھ دیگر لوگوں کی جانب سے ان پر پتھراؤ کے نتیجے میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر موجود افراد نے بھی ہوائی فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کرنے والے اور پتھراؤ کرنے والے کچھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا تاہم جمعے کو انھیں رہا کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ مراسلے میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے جلسے جلوسوں میں تقاریر کے دوران ناشائستہ کلمات کی ادائیگی کے علاوہ حکومت پاکستان کے سرکاری وسائل کا تاثر دیتے ہوئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج کے اعلانات کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے دھیر کوٹ اور ہٹیاں بالاں میں بھی امیدواران کی صوابدید پر ایک ایک سو کلومیٹر سڑک کے منصوبے کا اعلان بھی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن انتظامیہ کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ممبر قومی اسمبلی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔

امین گنڈا پور کی الیکشن کے لیے مہم کے دوران ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک جگہ پر لوگوں میں پیسے تقسیم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر علی امین گنڈا پور کی جانب سے اپنی تقاریر میں ناشائستہ انداز گفتگو اور سر عام ہوائی فائرنگ کرنے کے عمل پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں