افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو کابل واپس بلالیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر نےاسلام آبادسے افغان سفیراور سفارتی عملے کو واپس بلایا جبکہ افغان سفیراورسفارتی عملےکوسیکیورٹی کے معاملے پر واپس بلایاگیا۔
افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کاوفدپاکستان کا دورہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔
گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ اس معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا