مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو حراست بعد لاپتہ کردیا

0
92

پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ سے تین افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔ جس میں سے ایک نوعمر طالب علم بھی شامل ہے۔

اکبر ولد برکت سکنہ نودز کیچ کو فورسز نے تلار چیک پوسٹ سے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ تربت سے کراچی جارہا تھا۔ وہ نیول ٹیکنیکل کالج کا طالبعلم بتایا جاتاہے۔

تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عقیل ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے

مقامی ذرائع کے مطابق عقیل ولد بشیر احمد کو 10 جولائی کو اس کے قریبی رشتہ داروں کے سامنے سے فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستان نوازنیشنل پارٹی کے مقامی لیڈر اور پاکستانی فوج کے معاون کار عزیز بزنجو نے نوجوان یاسین ولد شیران کو گھر سے اٹھا کر فوج کی تحویل میں دیا تب سے نوجوان جبری لاپتہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں