مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز نے ما چھاپہ مارکر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت جہانزیب ولد علی بخش، عیس ولد میر دوست سکنہ سنگانی سر تربت اور جلال ولد پلین سکنہ تجابان کیچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان میں جہانزیب کو فورسز نے 9 اپریل 2021 حراست میں لے لیا جبکہ دیگر دو افراد کو 21 مارچ 2021 کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع نے مذکورہ افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا پہلے ہم اسی وجہ سے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ شاہد ہمارے لوگ بازیاب ہوں مگر بہت زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی وہ تاحال لاپتہ ہیں۔
خیال بلوچستان میں لاپتہ افراد کی کیسز میں بہت اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دوسری جانب عید کے روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کراچی میں لاپتہ افرادکے لواحقین کی جانب سے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگای گیا۔