رمضان بلوچ کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل,سوشل میڈیا کمپئن چلائی جائے گی۔

0
335

بلوچ نیشنل موومنٹ گوادر ھنکین کے جبری لاپتہ رکن « رمضان مشکے » کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل ہونے پر بی این ایم نے آج شام بلوچستان کے وقت کے مطابق 5 بجے سے لے کر 8 بجے تک سوشل میڈیا کمپئن چلانے کا اعلان کیا ہے۔

بی این ایم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بی این ایم کے ممبر رمضان بلوچ کو 25 جولائی 2010 کو اوتھل سے پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا۔ انھیں عقوبت خانوں میں 11 سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔آج بی این ایم ان کی جبری گمشدگی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپئن چلائے گی۔

جس کے لیے

#SaveRamzanBaloch

کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں