مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ کے مرکزی شاہراہ جناح روڈ کے قریب سرینا ہوٹل کے باہر تنظیم چوک پر ایک بم دھماکا ہوا جس کا ہدف سیکورٹی اہلکار تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔