مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسزہاتھوں 11 سالہ بچہ سمیت تین 3 افراد جبری لاپتہ

0
87

پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ رات ایک بجے ہیرونک میں چھاپہ مار کر ایک 11 سالہ بچہ سمیت تین افراد کو گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

فوج کی اس بربریت خلاف بدھ کے روز ہیرونک کی عوام نے احتجاجا سی پیک شاہراہ کو بھی بلاک کردیا۔

فوج نے گذشتہ رات ہیرونک سے شھمیر ولد بدل، نذیر ولد بنگل اور اس کے گیارہ سالہ بچے کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

اس کے ردعمل میں بدھ کے دن 12 بجے سے عوام نے ہیرونک کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو بند کردیا جس سے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

تربت کے تحصیلدار شیرجان دشتی نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرت کیے لیکن مظاہرین نے گرفتار افراد کی بازیابی کے بغیر احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا اور شام گئے تک احتجاجی مظاہرین روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں