مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز کازیر حراست افراد کی قتل میں تیزی

0
76

کوئٹہ 11 اگست 2021 کو پولیس کے ادارہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے نوکیں کاھان شال میں جعلی مقابلے میں جن پانچ افراد کے قتل کا دعوی کیا گیا تھا ان میں ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے جنھیں دو سال قبل پاکستانی فوج نے پنجگور سے لاپتہ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے 11 اگست کی صبح دعوی کیا تھا کہ انھوں نے نوکیں کاھان کے علاقے مری کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور بی ایل اے کے اراکین کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد کو ہلاک کیا۔

پولیس ترجمان نے دو مقتول افراد میں سے ایک کا نام خان محمد اور دوسرے کا جمیل احمد بتایا تھا جبکہ دیگر تین کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

سی ڈی ٹی کے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے ایک شخص کی شناخت گزشتہ دنوں ان کے فیملی نے کی تھی اور میڈیا کو بتایا تھا کہ خان محمد جس کا تعلق گدر سوراب سے تھا انھیں دو سال قبل پنجگور سے فورسز نے اٹھایا تھا اور 11 اگست 2021 کو جعلی مقابلے میں اسے دیگر چار افراد کے ساتھ قتل کیا گیا۔

اس طرح 11 جون کو آواران سے لاپتہ دو نوجوانوں کو 14 اگست کو منظر عام پر لا کر ان پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی سی ڈی ٹی نے شال اور مستونگ میں جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے جھڑپ کا نام دیا تھا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کے افسران نے 7 مسلح افراد کو افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہونے کے فوری بعد ہلاک کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے دعوے کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جنگجوؤں کا ایک بڑا گروہ ضلع لورالائی میں کوہاڑ ڈیم کے عام علاقے میں افغانستان سے منتقل ہو رہا ہے اور وہ ایک حساس تنصیب پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا سی ٹی ڈی نے کوہاڑ ڈیم کے ایک کمپاؤنڈ میں چھاپہ مارا۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سات مسلح افراد مارے گئے ، جبکہ تین دیگر فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ کمپاؤنڈ سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سات میں سے چار کی شناخت صدام حسین ، عبدالغنی ، عبدالاحد اور امیر جان کے نام سے ہوئی ہے تاہم سی ٹی ڈی ترجمان نے ان کے مکمل نام اور پتے ظاہر نہیں کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں