پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن بہار کی مارکیٹ میں پولیس اہلکار اے ایس آئی اکرم خان کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیا جب وہ ساتھی اہلکار اے ایس آئی ظفر کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھا تھا، اسی دوران شلوار قمیض پہنے ایک ملزم نے دو پستولوں سے ہوٹل میں داخل ہو کر دونوں اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکرم زخمی ہو کر گر گیا جبکہ ساتھی اے ایس آئی ظفر پر حملہ آور نے متعدد گولیاں چلائیں لیکن وہ بال بال بچ گیا۔