گوادر: محمد علی جنا ح کے مجسمے کو بم سے اڑادیا گیا،بی آر اے نے ذمہ داری قبول کر لی

0
82

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں میرین ڈرائیو پر نصب بانی پاکستانی محمد علی جناح کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے دستی بم سے اڑا دیا ہے۔

جس کے نتیجے میں مجسمہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر آپریشن شروع کردی ہے۔

واضع رہے کہ گوادر میں سخت سیکورٹی کے باوجود چینی انجینئرز اور سیکورٹی فورسز سمیت سرکاری املاک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسندیں تنظیمیں لے رہی ہیں۔

گذشتہ مہینے گوادر میں چینی انجینئرز پر بی ایل اے کی فدائی حملے کے بعد فورسز نے اب تک 15 سے زائد مقامی لوگوں کو حراست میں لیکر کیا ہے جن میں محض تین چار کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں